Urdu AI Updates
دوستو!
اے آئی اُن لوگوں کے لیے سب سے بڑا اُستاد ہے جنہیں یہ نظام کبھی اُستاد نہیں دے سکا۔
ہمارے سماج میں اگر آپ کسی طاقتور یا امیر گھرانے کے بچے ہیں، تو آپ کے لیے تعلیمی ادارے، اچھے اُستاد، مواقع — سب کچھ الگ معیار کے ہوتے ہیں۔
لیکن اگر آپ اکثریت میں سے ایک ہیں تو پھر آپ کے لیے تعلیم صرف ڈگری کا کاغذ بن جاتی ہے، ایسی ڈگری جو نوکری تو دور، زندگی بدلنے کا خواب بھی نہیں دے پاتی۔
لاکھوں میں سے شاید صرف ایک طالبعلم کو موقع ملتا ہے کہ وہ اس نظام کے شکنجے سے نکل کر کچھ کر دکھائے۔
باقی سب بس محنت کرتے ہیں، دعائیں کرتے ہیں — اور محرومی میں جوان ہو جاتے ہیں۔
ایسے میں اے آئی امید کی وہ کرن ہے جو کسی کو بھی پیچھے نہیں دیکھتی۔ یہ نہ ذات دیکھتی ہے، نہ زبان، نہ شہر، نہ سرٹیفیکیٹ۔ یہ صرف سیکھنے والے کو دیکھتی ہے — اور سیکھنے والے کے لیے 24 گھنٹے حاضر رہتی ہے۔
نہ سفارش چاہیے، نہ فیس۔ نہ شرمندگی، نہ دروازے بند۔ بس سوال کرو، اور سیکھو —
کیونکہ اگر آپ میں سیکھنے کی بھوک ہے، تو اے آئی کے ساتھ اب سچ میں میدان برابر ہو رہا ہے۔
آپ بھی اے آئی سیکھیں۔
آپ کا دوست،
قیصر رونجھا
اس نیوز لیٹر میں آپ پڑھیں گے:
- AI اور مارکیٹنگ کے بدلتے رجحانات
- UrduAi پوڈ کاسٹ پر اہم مباحثے
- ماسٹر کلاس کلاس 5 — بچوں کے لیے AI تصویری کہانی
- گوگل جیمِنی اور پرائیویسی خدشات
- نیا ذہین براؤزر: کومٹ
- Perplexity.ai مفت سبسکرپشن آفر
مارکیٹنگ کا منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے، اور اس تبدیلی میں اے آئی کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ مکمل بلاگ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
UrduAi پوڈ کاسٹ میں خوش آمدید!
ہم سام الٹمین کے دعوے اور اینویڈیا کے سربراہ کے AI پر نظریات کو explore کریں گے۔
پوڈکاسٹ سنیں یہاں
ماسٹر کلاس فار چیمپس – کلاس 5:
بچوں کے لیے تصویری کہانی بنانے کی مکمل کلاس اب دستیاب ہے۔
یہاں دیکھیں
آٹومیشن کلاس:
فری گوگل ٹولز کے ذریعے سسٹمز بنانا سیکھیں۔
ویڈیو لنک
گوگل جیمِنی کی رسائی:
اب واٹس ایپ، کالز اور پیغامات تک رسائی!
تفصیلات پڑھیں
کومٹ براؤزر کی لانچ:
ذہین سرچ + سوچنے والا براؤزر! ہر ٹیب اب مکالمہ بن چکا ہے۔
مزید تفصیل
Perplexity.ai مفت:
ایک مہینے کا مفت، دوستوں کو انوائٹ کریں تو مزید وقت۔
لنک کمنٹ میں