Stay up-to-date with AI
The Rundown is the most trusted AI newsletter in the world, with 1,000,000+ readers and exclusive interviews with AI leaders like Mark Zuckerberg, Demis Hassibis, Mustafa Suleyman, and more.
Their expert research team spends all day learning what’s new in AI and talking with industry experts, then distills the most important developments into one free email every morning.
Plus, complete the quiz after signing up and they’ll recommend the best AI tools, guides, and courses – tailored to your needs.
دوستو!
جِن دوستوں نے ماسٹر کلاسز پوری لیں پھر ورکشاپس والی ویڈیو دیکھیں اب اُن کو سمجھ آیا ہوگا کہ میں کیوں کہتا رہا کہ سسٹسمز کو سمجھیں۔ پرومپٹ سے تصویر بنانا، یا پھر ویڈیو بنانا آسان ہوتا جاہئگا۔ شاید آپ جلدی وائرل بھی ہوجائں ملین ویوز بھی مل جائں۔ لیکن سب عارضی ہوگا۔
آپ کس طرح اپنے کام کو ویلیو ایبل بنا سکتے ہیں۔ اب ایک وہ شخص جو صرف سے پرومٹ جمع کرکر کے فوٹو بنا تا رہا اور دوسراوہ جس نے تھوڑی محنت مگر صحیح راستہ منتخب کیا وہ ۔
وہ اپنی پروفائل بنا سکتا ہے۔ ویب سائٹ پر، اردو اے آئی کوڈ کی مدد سے۔
موبائل کے لئے ویب ایپ بنا سکتا ہے۔
اچھی ای میل لکھ سکتا ہے۔
سسٹمز کو سمجھ کر آٹومیشن بنا سکتا ہے۔
اپنے آپ کو بہتر طور پر لکھ کر بیان کرسکتا ہے۔
سٹوری ٹیلنگ کے ذریعے اپنے کام کو پروموٹ کرسکتا ہے۔
یہ سب آپ کے سامنے سامنے ہوا ہے۔ بلکل 100% مُفت اور مزے کی بات ہیکہ آپ کو گوگل کی ویریفیکشین بھی ملی ہے کہ آپ کو یہ کام آتے ہیں جو آپ بتارہے ہیں۔
یہ سب اس لئے ہوا کہ آپ نے محنت کو شاٹ کٹ پر ترجیح دی۔
آپ جو سیکھیں ہیں شاید اس کا آپ کو آئیڈیا نہیں۔
لیکن آپ نے کمال کرلیا ہے!!! مجھے اور URDU AI کی پوری ٹیم کو آپ پر بہت فخر ہے۔
اب اگلہ مرحلہ 15 جولائی سے۔
آپ کے گاوں سے گلوبل مارکٹ تک۔
شکریہ،
آپ کا دوست،
قیصر رونجھا
Urdu AI Master Class on Automation - کلاس #7
دوستو! آج کی ساتویں کلاس میں ہم سیکھیں گے کہ ڈیٹا اینالیسز اور ویژولائزیشن کیسے کی جاتی ہے — یعنی آپ کے گوگل شیٹ میں جو بھی ڈیٹا ہے، اسے Google Looker Studio کے ذریعے گراف، چارٹس اور فلٹرز میں بدل کر ایک پروفیشنل ڈیش بورڈ بنانا۔
اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ:
- آپ ڈیٹا سے فوری طور پر درست فیصلے لے سکتے ہیں
- آپ دوسروں کو بھی آسانی سے سمجھا سکتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے
- ادارے یا کلائنٹس کے سامنے آپ کی پریزنٹیشن زیادہ پروفیشنل نظر آتی ہے
- یہ اسکل چھوٹے کاروبار، اسکول، این جی او، کلینک اور ہر ڈیجیٹل سسٹم میں بہت کارآمد ہے

Urdu AI Master Class for Champs - کلاس #4
دوستو، اردو اے آئی کی جانب سے بچوں کے لیے ماسٹر کلاس جاری ہے—8 سے 15 سال کے بچوں کو AI کے ذریعے پہلی کہانی لکھنا سکھا رہے ہیں، جہاں تخیل، جذبات اور ٹیکنالوجی ملتے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں: YouTube لنک
Google کورس مواقع
ہمیں بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ Pakistan کے دور دراز علاقوں میں ایک کروڑ روپے مالیت کی اسکالرشپس تقسیم کی گئی ہیں۔ آپ بھی Google Certified AI Specialist بن سکتے ہیں۔
تازہ بلاگ #1
واٹس ایپ نے نئی AI خصوصیت متعارف کرائی ہے جو unread پیغامات کا مختصر اور پرائیویٹ خلاصہ فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ ہر میسج پڑھنے کا وقت نہیں نکال سکتے تو یہ فیچر آپ کے لیے نعمت ہے۔
تازہ بلاگ #2
جیمینی ایپ کے فری، پرو اور الٹرا لیولز کے بنیادی فرق جانیں۔ جون 2025 میں تین نئے لیولز متعارف کیے گئے۔ ہم نے سادہ تقابل پیش کیا ہے تاکہ آپ فیصلہ کرسکیں کہ کون سا پلان آپ کے لیے مناسب ہے۔