• Urdu Ai
  • Posts
  • اےآئی کی دُنیا میں کیا ہورہا ہے؟

اےآئی کی دُنیا میں کیا ہورہا ہے؟

آپ یقین رکھیں۔ اے آئی سیکھنا آسان ہے۔

دوستو،

اس ہفتے مصنوعی ذہانت (AI) کی دنیا سے کچھ اہم اور دلچسپ اپڈیٹس سامنے آئی ہیں۔ اگر آپ ٹیکنالوجی، AI، اور اُردو میں سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو یہ معلومات آپ کے لیے ہیں:

  • Meta AI کا نیا ویڈیو اور امیج ایڈٹنگ فیچر
  • ChatGPT کا نیا WhatsApp بوٹ جو اب تصویریں بھی ایڈٹ اور تخلیق کر سکتا ہے
  • Copilot Vision – جو اب اسکرین پر ہاتھ پکڑ کر سکھاتا ہے
  • اور Urdu AI کی اپنی تازہ ترین سرگرمیاں

یہاں سے ویڈیو دیکھیں


UrduAI Master Class on Automation – پانچویں کلاس

اس ہفتے کی کلاس میں آپ سیکھیں گے کہ کیسے آپ بغیر کسی خرچے کے ایک سادہ مگر مؤثر WhatsApp میسیجنگ سسٹم بنا سکتے ہیں۔ یہ سسٹم اسکول، کلینک یا کسی بھی کاروبار میں فیس ریمائنڈر، اپوائنٹمنٹ یا یاد دہانی کا پیغام خودکار طریقے سے بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کلاس کی مکمل پلے لسٹ یہاں دیکھیں


Future Skills for Kids – والدین کے لیے اطلاع

8 سے 15 سال کے بچوں کے لیے Urdu AI کی "مستقبل کی مہارتیں" ماسٹر کلاس شروع ہو چکی ہے۔

اس ویڈیو میں بچے سیکھیں گے:

  • مصنوعی ذہانت کیا ہے؟
  • AI سے دوستی کیسے کریں؟
  • تعلیمی و تخلیقی کاموں میں AI کا استعمال
  • گیمز، کہانیاں اور مواد تیار کرنا

بچوں کی مکمل پلے لسٹ یہاں دیکھیں

اگر آپ کو لنک موصول نہیں ہوا، تو ہمارا WhatsApp چینل جوائن کریں، ہم وہیں لنک بھیج رہے ہیں۔


10 چیٹ جی پی ٹی پرامپٹس – سوچ تیز، کام مؤثر

لوگ عام طور پر ChatGPT کو ای میل یا خلاصہ بنانے تک محدود رکھتے ہیں۔ مگر اس کی اصل طاقت ہے — سوچنے، ترجیح دینے، فیصلہ کرنے اور بہتر گفتگو میں مدد دینا۔

ہم نے ایک بلاگ لکھا ہے جو 10 ایسے پرامپٹس پر مشتمل ہے جو آپ کو واقعی بہتر سوچنے والا انسان بنا سکتے ہیں۔

پرامپٹس والا مکمل بلاگ یہاں پڑھیں


Sam Altman کا وژن – AI کے اگلے 5 سال

OpenAI کے CEO سیم آلٹمن کے تازہ مضمون پر مبنی اردو پوڈکاسٹ اور مکمل ترجمہ:

  • AI کے چیلنجز اور مواقع
  • کون کامیاب ہوگا؟
  • کیا سیکھنا ضروری ہے؟

اردو پوڈکاسٹ سنیں

مضمون پڑھیں


مزید اپڈیٹس اور گائیڈز کے لیے Urdu AI کے ساتھ جُڑے رہیں۔ یہ ہفتہ آپ کے سیکھنے کا بہترین موقع ہو سکتا ہے۔

— ٹیم Urdu AI

Start learning AI in 2025

Keeping up with AI is hard – we get it!

That’s why over 1M professionals read Superhuman AI to stay ahead.

  • Get daily AI news, tools, and tutorials

  • Learn new AI skills you can use at work in 3 mins a day

  • Become 10X more productive

اس ہفتے کی ویڈیوز

Video 1Video 2